اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاق پرچڑھائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے امن وامان سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کی۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلسے اور دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شرکاء نے پی ٹی آئی اجتماع اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

 

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کیطرف سےوفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے تاہم وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کی جانب سے وفاق پر ممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائیی گئی ہے۔

 

خیال رہے کہ اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اوروفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور قائم مقام آئی شریک ہوئے جبکہ کے پی کے آئی جی پولیس معظم جاہ اور چیف سیکرٹری آن لائن شرکت کی۔اسکے علاوہ آئی جی اسلام آباد و چیف کمشنر اسلام آباد اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ 56 شرائط پر اتفاق کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب 26 نومبر کو فیض آباد میں ہونے والے جلسے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے واثق قیوم عباسی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے درمیان میٹنگ پر شرائط طے ہوئیں ہیں جبکہ قیادتِ کو حالیہ تھریٹس کے بعد سیکورٹی پر حفاظتی اقدامات کئے جائینگے اور جلسہ انتظامیہ جلسہ گاہ کے علاؤہ کسی حدود میں داخل نہیں ہونگے ۔انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عمران خان بتائے گئے روٹ کے علاؤہ کوئی اور روٹ استعمال نہیں کرینگے جبکہ اختتام پر کوئی کارکن وہاں موجود نہیں رہے گا اور جلسہ کی رات کو علامہ اقبال پارک میں کسی ورکر کو ٹھہرایا نہیں جائے گا ۔اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ ساؤنڈ سسٹم ساؤنڈ ایکٹ کے مطابق استعمال کیا جائے گا اور ساؤنڈ سسٹم اذان کے وقت بند کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker