اہم خبریںپاکستان

مریم نواز 26 مئی سے تنظیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے تنظیمی دوروں کا دوبارہ آغاز کر نا کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز وہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گی، وہ 26 مئی کو وہاڑی پہنچیں گی۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے۔مریم نواز وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی، تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران شامل ہوں گے۔پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا، مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔اس سے پہلے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز جنوبی پنجاب کے شہروں کے دورے بھی کرچکی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker