اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر دل خون کے آنسو رو رہاہے ،مریم ادریس

اسلام آباد (آئی پی ایس )سماجی وانسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دل خون کے آنسو رو رہاہے ،وہ قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے اپنے ہیرو کی قدر نہیںکی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم سائنسدان تھے ،ان کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کلیدی کردار تھا جس کی وجہ سے دشمن آج بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے سے کتراتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔مریم ادریس نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پاکستانی قوم اپنے محسن ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔انہوں نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہمت نہیں ہاری، دعا گو ہوں اللہ تعالی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker