اہم خبریںپاکستان

وزیرمال پنجاب کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار، وزیراعلی کو خط لکھ دیا

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے وزیراعلی کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے۔نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker