اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پراجیکٹ کالعدم قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پراجیکٹ کالعدم قرار دیتے پنجاب حکومت کو پانچ بلین قرضہ فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریور راوی پراجیکٹ پر فوری کام روک دیا جائے۔عدالت نے ریور راوی پراجیکٹ کے لیے ایک لاکھ سات ہزار ایکڑ زرعی اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دیا جبکہ روڈا اتھارٹی کی متعدد شقیں آئین سے متصادم قرار دیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، زرعی اراضی قانونی طور پر پر ہی ایکوائر کی جاسکتی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق 1894 قانون کے خلاف ورزی کر کے زمین ایکوائر کی گئی، کلکٹر زمین ایکوائر کرنے میں میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے حکم دیا کہ روڈا ایکٹ اتھارٹی پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker