اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر خواجہ آصف کا جواب

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائے کہاں سے آیا؟ کسی آئین، قانون میں نہیں۔
خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کے آنے سے پہلے پنجاب میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے، کوشش ہے اور جاری رہے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، دو سو کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، صرف سات، آٹھ کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker