اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، ایک زخمی

سرینگر، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر نا معلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں نا معلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاک اہلکار میں بھارتی فوج کا آفیسر اور جونئیر کمیشن اہلکار شامل ہے۔واقعہ کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری طرف مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تنائو کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع کپواڑا میں آرمی کیمپ کے اندر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی، واقعہ کے بعد ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اہلکار کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker