اہم خبریںپاکستان

حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی، جہانگیر ترین بھی بول اٹھے

کہروڑ پکا،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی، عوام اذیت میں مبتلا ہے، سرکار کو سارے کام چھوڑ کر دام کنٹرول کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل شیخ محمد اسلم نے ن لیگ چھوڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر شیخ اسلم کا کہنا تھا کہ شہید کانجو گروپ سے 40 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، جہانگیر خان ترین کی قیادت میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ شیخ محمد اسلم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتاہوں۔ شیخ اسلم کی شمولیت سے پارٹی کہروڑپکا میں مضبوط ہوگی۔ کہروڑپکا کا خستہ حال ہوچکاہے، ملکر اسکو خوشحال بنائیں گے۔ لودھراں کی طرح کہروڑپکا کے لئے فنڈز کی پوری کوشش کرینگے۔بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے ہم سب تحریک انصاف میں کھڑے ہیں۔ احمد محمود میرے قریبی عزیز ہیں، انکے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے، حکومت کو سارے کام چھوڑکر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ بروقت امپورٹ کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی، گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے، پارٹی فیصلے کے مطابق ٹکٹ دیے گئے۔ ہماری کوشش ہے پورے لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں، فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں ترین ایجوکیشن فانڈیشن لودھراں میں کام کررہا ہے۔ دنیا پور والوں نے درخواست کی ہم نے وہاں کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker