اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،چوری کی واردارتوں میں ملوث منظم گینگز کے 7 کارندے گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر زون کے تھانہ رمنا اور شالیمار پولیس ٹیموں کی بڑی کارروائیاں ، گن پوائنٹ اور جھپٹا مار کر موبائل فونز،نقدی و دیگر قیمتی اشیا چھینے والے منظم تین گینگز کے سرکردہ 7 کارندے گرفتار کر لئے گئے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 6 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان، موبائلز فون، طلائی زیورات، اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ملزمان نے جڑواں شہر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔پہلے گینگ میں شامل ملزمان راہ چلتے شہریوں سے موبائلز فون جھپٹا مار کر چھینے لیتے،دوسرا گینگز کے ملزمان گن پوائنٹ پر موبائلز فونز و دیگر قیمتی اشیا چھینے کر فرار ہوجاتے جبکہ تیسرا گینگ کے ملزمان بند گھروں کی ریکی کرتے موقع ملتے ہی تالے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوجاتے ۔ترجمان اسلام آباد کے مطابق ملزمان کو پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا ،گرفتار موبائلز سنیچنگ گینگز میں شاہ زیب،ناظم اشفاق عرف ملک،عتیق الرحمن، غلام عباس،غفر علی شامل ہیں جبکہ گھریلو چوری میں ملوث ملزمان میں تصور حسین، محمد عمران شامل ہیں ۔کارروائی ایس پی صدر زون نوشیروان کی ہدایت پر ڈی ایس پی حاکم خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ افسران و جوانوں پر مشتمل ٹیموں نے کی ۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker