اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے طاہر خان اور محمد عقاب کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں سینئرپولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نئے ترقی پانے والے ڈی ایس پی طاہر خان اور محمد عقاب کو ایس پی کے عہدے کا رینک لگایا ۔آئی جی اسلام آباد نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ کے کندھوں پر مزید ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ،محکمہ پولیس اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں ۔خیال رہے محمد عقاب پارلیمنٹ ہاوس میں تعینات ہیں جبکہ طاہر خان آئی جی اسلام آباد کے بطور پی ایس او ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،دونوں ترقی پانے والے افسران کو جلد نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker