اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد کوآپریٹو سوسائٹی کا فیز ون میں ایک سال بجلی پانی مفت دینے کا اعلان

اسلام آباد، اسلام آباد کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا بڑا اعلان ،فیز ون میں مکان بنانے والوں کو ایک سال کے لیے بجلی پانی مفت فراہم کیا جائے گا ۔

اسلام آباد کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس تقریب کا مقصد آئی سی ایچ ایس ٹاون میں واٹر سسٹم کا افتتاح تھا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد رفیق صدر ICHS اور مہدی خان شاکر جنرل سیکرٹیری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی صدر محمد رفیق نے شرکا کو بتایا کہ ہم الحمد للہ عمران خان کے ویژن کے مطابق سستے گھروں کا پروجیکٹ شروع کیا ہوا ،ان شااللہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے، ہمیں پتہ ہے کہ سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ کا کام سست روی کا شکار ہے ،مگر اس میں بھی کچھ آفیشل مسائل ہیں ،جو بہت جلد مکمل ہونے کو جارہے ہیں، تقریبا 9 ہزار کنال کا قبضہ سوسائٹی کے پاس ہے، جسے جلد از جلد ڈویلپ کرکے ممبران کے حوالے کردیا جائیگا تاکہ انکی چھت کا خواب تعمیر ہوسکے ۔انھوں نے واٹر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے پانی کے مختلف پہلوں پر بھی روشنی ڈالی اور اسکی کی اہمیت کے بارے میں شرکا کوآگاہ کیا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانا چاہیے کیونکہ پانی انسانی زندگی کے لیے ایک اہم جزو ہے۔ تقریب میں جنرل سیکرٹیری مہدی خان شاکر نے سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے متعلق تمام ممبران کو آگاہ کیا اور سوسائٹی میں مستقبل کے جاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker