اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

9محرم الحرام، اسلام آبادپولیس کے2200اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس ) آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت9محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آبادپولیس کے2200اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اس موقع پر کہا کہ 9محرم الحرام کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تمام متعلقین جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیں،جلوسوں/ مجالس کی نگرا نی سیف سٹی وڈرونز کی مدد سے کی جائے گی، مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ تمام شہریو ں کی حفاظت اولین تر جیح ہے،محرم الحرام کے تمام ترسیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ خود کریں گے، ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،جلوسوں کے راستوں میں آنے والی چھوٹی بڑی تمام گلیوں اورغیرضروری راستوں کو خار دارتاروں کے ذریعے بند کیا جائے، ایس ایس پی ٹریفک یقینی بنائیں گے کہ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دورہو، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے

جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پرکمانڈوز اور سنائیپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، جلوس کے فرنٹ لائن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے راستوں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے تمام ترعلاقے کی سرچنگ کریں گے، جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں، اسلام آباد جلوس میں شامل ہونے والی خواتین کیلئے الگ راستے اور انکی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے،سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker