اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ بار نےآرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کر دی

 

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سپریم کورٹ بار نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے۔

سپریم کورٹ بار نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی کیلئے دائر درخواست میں استدعا کی کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق پیراگراف پر نظرثانی کی جائے،آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہونگے،سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ 17 مئی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے تین دو کی اکثریت سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا ۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ کاسٹ اور شمار نہیں ہوگا ، صدارتی ریفرنس میں پوچھے گئے چوتھے سوال (منحرف ارکان کی نا اہلی کی مدت) کو سپریم کورٹ نے واپس صدرِ مملکت کو بھجوادیا ۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان کی نا اہلی کی مدت کیلئے قانون سازی کا اختیار پارلیمان کا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کیلئے درست وقت یہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker