اہم خبریںبین الاقوامیپاکستان

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا،پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکی

اسلام آباد، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کم سطح کی فالس فلیگ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی آڑ لیتے ہوئے بھارتی وزرا ایک بار پھر اپنے پرانے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور پاکستان کو مزید سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں د ینی شروع کر دی ہیں، بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے اگر مداخلت کی تو بھارت مزید سرجیکل اسٹرائیکس کرے گا جبکہ مذاکرات کا وقت گزر گیا ہے اور اب جواب دینے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو گوا میں ایک خطاب میں پونچھ کے واقعہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت جب بھارت کی سرحد حملوں کی زد میں ہوتی تھی تو مذاکرات کیے جاتے تھے لیکن اب نئی دہلی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔امیت شاہ 2016 میں بھارت کی جانب سے مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے دعووں کا حوالہ دے رہے تھے جبکہ پاکستان نے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کی قیادت میں یہ ایک اہم قدم تھا، ہم نے پیغام بھیجا تھا کہ کوئی بھارت کی سرحد پر گڑ بڑ نہیں کرسکتا ہے، مذاکرات کے لیے ایک وقت تھا لیکن اب بدلے کا وقت ہے، سرجیکل اسٹرائیکس نے ثابت کردیا تھا کہ ہم حملوں کو برداشت نہیں کریں گے، اگر آپ نے مداخلت کی تو مزید ہوں گی۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان حد سے تجاوز کرتا ہے تو پاکستان مزید ایسے حملوں کو دعوت دے گا۔یاد رہے کہ 2016 میں آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کی دوسری جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔بھارتی عہدیداروں نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس کی تھیں جبکہ پاک فوج نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بعد ازاں 26 فروری 2019 کو بھارت نے پاکستان کے خلاف اسی طرح کی ایک کارروائی کی کوشش کی تھی لیکن اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے گرادیے تھے۔پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرلیا تھا، جن کا طیارہ پاکستان کی سرحد کے اندر گرا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker