اہم خبریںبین الاقوامیتجارت

بھارت میں بھی پٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، عوام کا صبر جواب دے گیا

نئی دہلی،بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں جس کے بعد عوام کا صبر جواب دے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چڑھا ئو جاری رہنے کے دوران بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن 35-35 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد دہلی میں پٹرول 105 اعشاریہ 49 روپے اور ڈیزل 94 اعشاریہ 22 روپے فی لٹر،ممبئی میں پٹرول 111 اعشاریہ 43 روپے اور ڈیزل 102 اعشاریہ 15 روپے فی لٹر،چنئی میں پٹرول 102 اعشاریہ 70 روپے ، ڈیزل 98 اعشاریہ 59 روپے فی لٹر جبکہ کولکتہ میں پٹرول 106 اعشاریہ 10 روپے اور ڈیزل 97 اعشاریہ 33 روپے فی لٹر ہو گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پٹرول 35 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر105 اعشاریہ 49 روپے فی لٹر اور ڈیزل 94 اعشاریہ 22 روپے فی لٹر ہوگیا ہے، اس سے قبل پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا تھا۔اس کے بعد دو دن تک قیمتی برقرار رہیں لیکن دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کا دور شروع ہوگیا۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111 اعشاریہ 43 روپے اور ڈیزل 102 اعشاریہ 15 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114 اعشاریہ 09 روپے فی لٹر اور ڈیزل 103 اعشاریہ 40 روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ساتھ سنچری بنانے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ رانچی میں پٹرول 99 اعشاریہ 92 روپے فی لٹر اور ڈیزل 99 اعشاریہ 44 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے تاہم رانچی میں پٹرول اب بھی پورے ملک میں سب سے سستا ہے۔ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی اب سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے، کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔اس مہینے میں اب تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 16 دنوں میں سے 13 دن اضافہ ہوا ہے، رواں ماہ اب تک پٹرول 3 اعشاریہ 85 روپے فی لٹر اور ڈیزل 4اعشاریہ 35 روپے فی لٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker