ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

imran khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیاد اقدامات کیے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، حکومت نے کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں مثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں