اہم خبریںپاکستان

ججز کی ٹیپس ڈرامہ، سب کچھ کرپشن چھپانے کیلئے کیا جا رہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجرم کا خطاب بھی افسوسناک ہے، آج کل ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں، یہ جو ٹیپس آرہی ہیں اور یہ سارا ڈرامہ ہے، سب کچھ کرپشن چھپانے کیلئے کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن 2021 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ٹیپس پر بات ہو رہی ہے، ٹیپس نکل رہی ہیں ججز کے نام آ رہے ہیں اور جو ٹیپس آ رہی ہیں یہ ڈرامہ ہیں۔ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے شرکت کی، تقریب میں چیف جسٹس کو مدعو کیا گیا اور خطاب ایک مفرور کرتا ہے، فنکشن میں تقریر وہ کرتا ہے جو ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے، جب ایک قوم کی اخلاقیات ختم ہوتی ہے تووہ تباہ ہو جاتی ہے۔ جاپان میں اخلاقیات کی وجہ سے دوایٹم بم ملک تباہ نہیں کرسکے۔ مدینہ کی ریاست میں اخلاقیات تھیں، ہمارا سسٹم کرپٹ ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ہمیں اپنی اخلاقیات کا معیاربلند کرنا ہو گا، اسی لیے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ نبی کریم کی زندگی سے سیکھا جائے، ہم سب عاشق رسول ہے، نبی کی سیرت کواپنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 25سال پہلے سیاست میں آیا تو کہا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن کرنے والے یہ پیسہ باہر بھیج کر ملک کا دگنا نقصان کرتے ہیں، پاناما میں آف شور کمپنیوں میں پیسہ چھپانے والوں کے نام آئے، پاناما میں آیا لندن کے چار مہنگے فلیٹس کی مالکن مریم صفدر ہیں، پاناما لیکس پر عدالت میں کیس چلا اور نواز شریف کو سزا ہوئی۔ یہ عدالتوں کوبتادیں یہ پیسہ کدھرسے آیا، پہلے کہا گیامجھے کیوں نکالا پھر فوج کو برا بھلا کہا گیا، مجھے بھی برا بھلا کہا گیا، میں توپبلک آفس ہولڈرنہیں تھا لیکن سپریم کورٹ میں اپنا 40 سالہ پرانا ریکارڈ دیا۔کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عثمان ڈار نے جس جنون کے ساتھ یہ کام کیا اس پر مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام تمام منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آیا تو 14 سال میرا مذاق اڑایا گیا، کہا گیا کہ وہ پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی آ ہی نہیں سکتی، جب تیسری پارٹی آ گئی تو تین سال سے سن رہا ہوں یہ ناکام ہو جائے گی۔ سٹیڈیم میں 9 سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا تھا، اپنی والدہ کو کہا ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا ہوں، میرے خاندان والوں نے کہا تم ٹیسٹ کرکٹرنہیں بن سکتے، ناممکن ہے۔ اللہ نے انسان کواشرف المخلوقات بنایا، جتنا چیلنجزکے سامنے کھڑے ہونگے اتنا ہی کامیاب ہوتے جائیں گے، کامیاب وہ ہوتا ہے جوبڑی سوچ رکھتا ہے اورہارنہیں مانتا۔ ہر چیز میں لوگوں نے مجھے لوگوں نے کہا ناممکن ہے مگر اللہ نے کامیابی دی، میں آج کہتا ہوں کہ انشا اللہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بنے گی۔مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں لاک ڈان لگا، کاروبار رکا اور سپلائی لائن متاثرہوئی، یہ وقت ہمارے لیے مشکل ہے، دنیا میں کورونا کی وجہ سے برا وقت ہے، ہر چیز مہنگی ہو گئی ، یہ وقت اس پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ 40 لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیر گھر کے لیے قرضے دیئے جائیں گے۔ مجھ سب سے زیادہ فخر یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ہے۔ ہر شہری کو ہم ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لیے انہیں ہنرمند بنانا ہے، کامیاب پاکستان پروگرام کا ملکی معاشی ترقی کے لیے اہم کردارہے، ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیتی ہیں، جاپان اورچین کی ترقی ہمارے لیے قابل تقلید ہے، نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تعلیم کے ساتھ انہیں ہنرمند بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان ڈارنے بہت اچھا کام کیا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ نچلے طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔ 40 لاکھ گھرانوں کوپانچ لاکھ بغیرسود قرض دیں گے، یہ آئیڈیا عثمان ڈارنے دیا۔ اور وہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن لیکر آگے چل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker