اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو 17 مئی تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس)القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتے کے لیے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی حفاظتی ضمانت کی دیگر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ کو 17 مئی تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دیگر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گذشتہ روز عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انھیں عدالتی نگرانی میں پولیس لائنز گیسٹ ہاوس منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت متعدد رہنماں کو حراست میں لے لیا ہے۔
دو روز کے پرتشدد مظاہروں کے بعد اب ملک کے بڑے شہروں میں حالات بہتر ہو رہے ہیں تاہم ملک میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریکِ انصاف کے پرتشدد احتجاج میں اب تک کم از کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker