اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات

اسلام آباد:  ‏پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئلی مذاکرات ہوئے ، مذاکرات پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے شروع ہوئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہے۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ورچوئلی شریک ہوئی، وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات پر بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل بڑھانے، بجلی پرسبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ کے مطابق کیا جائے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق کو ختم کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر ریونیو اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے اہداف کو پورا کیا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی کابینہ گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد دے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker