اہم خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی ایپ لانچ

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ایپ لانچ کردی گئی،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ایپ لانچ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں GB ٹیم کی کاوشوں اور شبانہ روز محنت پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں جنھوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے پہلی ایپ کا اجرا کردیا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا مزید کہنا ہے کہ وزٹ گلگت بلتستان ایپ گلگت بلتستان کے بہترین پرکشش مقامات کی نمائش کرتی ہے اور سیاحوں کو آرام دہ سفر کے لیے تمام تر متعلقہ معلومات فراہم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن گلگت بلتستان کو پاکستان کے زیور کے طور پر اجاگر کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker