اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا

لاہور(آئی پی ایس)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

 

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشنز میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت صوبے ے 3 اضلاع سے ٹی ٹی پی اور ایس ایس کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور ، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔

 

لاہور گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمود موسیٰ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور وہ تنظیم کا اہم کارندہ ہے۔ دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان ، رحمت علی ، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کیے ، جن میں 97 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker