
فردوس عاشق اعوان کی گھریلو ملازمہ سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
- 6 اگست, 2023
- 0
لاہور(آئی پی ایس) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کی اپنی گھریلو ملازمہ سے گالم گلوچ اور تشدد کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کی موبائل فون ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، انہوں نے ملازمہ کو گالیاں اور پولیس کو بلا کر اسے بند کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔