اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ، ایک ملزم گرفتار

پشاور،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، مردان میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ایک ملزم گرفتار، 4لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فیٹف اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ جمعہ کو ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی ٹیم نے مردان میں کارروائی کی ، چھاپے کے دوران ایک ملزم افتخار ولد ایاز گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے 4لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لئے گئے جس کی وہ کوئی رسید مہیا نہ کر سکا ، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker