اہم خبریںعلاقائیگلگت بلتستان

کھرمنگ ،ضلعی انتظامیہ ، محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سسپلو فیسٹول کا انعقاد

کھرمنگ ، کھرمنگ کے علاقے پاری میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کھرمنگ ، محکمہ زراعت و بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام سسپلو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی امجد زیدی، وزیر تعمیرات وزیر سلیم، ممبر صوبائی اسمبلی اکبر رجائی، کلثوم فرمان نے خصوصی شرکت کی۔ آغا سید محمد علی شاہ رضوی نے میزبانی کے فرائض انجام دئے۔اس تقریب میں ڈاکٹر فصل رحمان ناظم زراعت بلتستان ، شیخ اکبر رجائی اور ڈاکٹر اشتیاق نے سیب کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ سیبوں کی مہک نے فضا معطر کر دی، سکردو اور گانچھے سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے فیسٹول میں شرکت کی،وفاقی وزیر اسد عمر اور پارٹی کے اراکین نے خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں علاقے کی خوبصورتی اور پرامن ماحول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب علاقے کے اہم امور پر معاملات اِدھر ہی حل ہونگے۔ علاقے کی معاشی و زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ اپنے قدرتی حسن کی مناسبت سے باقی علاقوں سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے اور آنے والے سالوں میں پہاڑی سلسلوں میں گلگت بلتستان کی یہ خوبصورت وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکیجز ڈاکٹر اشتیاق منڈوق، عبدالرحمن میر اور اصغر علی نے فیسٹول میں شرکت کی، ڈاکٹر اشتیاق منڈوق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاری کے سسپلو نے اب پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر لی ہے، اس سیب کی پیدوار بڑھانے کے لیے اقدامات ضروری ہے فیسٹول کے انعقاد سے مقامی کسانوں کو بہتر پلیٹ فارم میسر آئیگا اور انہیں بڑی مارکیٹوں تک رسائی ملے گی انہوں نے کہا جامعہ بلتستان اس کی پیدوار بڑھانے اور کسانوں کو اپنی پیدواری ٹیکنالوجی میں معاونت کرے گی اور کسانوں کوبہتر پلیٹ فارم مہیا کرے گی فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، جامعہ بلتستان فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات اور تحقیق کر رہی ہے پاری کے سیب اب پوری دنیا میں مقبول ہو چکے ہیں اور اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے بڑھ گئی ہے۔آخر میں بلتستان یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکڑ اشتیاق اقر عبالرحمن میر نے وفاقی وزیر کو شیلڈ پیش کیا۔ جامعہ بلتستان کے زیر اہتمام سسپلو کی اہمیت اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے سیمینار آج کھرمنگ پاری میں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker