اہم خبریںپاکستان

جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

جہلم,وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں، ان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں،ن لیگ اداروں کو بلیک میل کر رہی ہے، بعد میں پتہ چلتا ہے یہ ساری ویڈیوز جعلی تھیں،ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگاتی ہے، کیا ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدنا اس کی عزت ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ای وی ایم سے گھبراہٹ ہوتی ہے،عمران خان کے علاوہ یہ باقی سب سیاسی بونے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تحصیل پنڈ دادنخان)میں ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ منصوبہ پر 31 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، 11 کنال اراضی پر یہ ٹراما سینٹر بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں قائم کیا جا رہا ہے۔حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ ٹراما سینٹر دو منزلہ عمارت پر محیط ہوگا جس میں نیورو سرجن، آرتھوپیڈک سرجن اور جنرل سرجنز کی خدمات میسر ہوں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخابی طریقہ دھاندلی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے، اگلیانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، اور سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker