اہم خبریںپاکستان

بہت سارے بیانات میرے نہیں ہیں، یہ میری نوکری بھی ہے،  ،فواد چوہدری کی معافی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس )فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے کیس مین تحریری معافی مانگتے ہوئے اپنا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے، معافی قبول ہوگی یا نہیں ، الیکشن کمیشن تین دسمبر کو سماعت کے دوران اپنا فیصلہ سنائے گا ۔الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کے کیسز میں کمیشن کی جانب سے نوٹس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معافی مانگتے ہوئے اپنا تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، 16 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ وہ وکیل ہیں جواب میں الجھنا نہیں چاہتے ،کیس ختم کرنے کی درخواست ہے، بہت سارے بیانات میرے نہیں ہیں، یہ میری نوکری بھی ہے، کسی کو گالی نہیں دی، معذرت قبول کریں، جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، کیس کی آئندہ سماعت تین دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے معافی نامہ پر فیصلہ جاری کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker