اسلام آباداہم خبریں

گاڑیوں کی جانچ پڑتال: پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اشتراک

اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اشتراک ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز، 30 جون تک ای چالان اور ٹوکن ٹیکس کے بقایا جات کی عدم ادائیگی والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان کے مطابق گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لئے پولیس خدمت مرکز کے علاوہ ایکسائز آفس میں ایک نیا15 ڈیسک کھولا جائے گا تاکہ گاڑیوں کی باآسانی ویریفیکیشن ہوسکے۔ 31 جولائی تک غیرنمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایکسائز آفس اور پولیس کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن کی جائے گی ، ڈیٹا انٹیگریشن کا مقصد دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker