اہم خبریںپاکستان

وفاق اورسندھ میں افسران کے تبادلوں کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد ، وفاق اور صوبوں میں سینئر افسران کے تبادلوں کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ کے حوالے سے 29 سنیئر افسران کو تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں وضاحت طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورکریسی کے 29 سینئر افسران کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، نوٹسز میں تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں افسران کو صوبوں میں ہی کام جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 17 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے گریڈ 20 کے 12 افسران کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ افسران سے تبادلوں کے احکامات ہر عمل درآمد نہ کرنے پر 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹس کے مطابق پولیس سروس گروپ کے جن افسران نے تبادلوں کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا ،ان میں ڈی آئی جی سینٹر ل زون لاہور مسرور عالم کولاچی ،ڈائریکٹر سند ھ ایف آئی اے زون ٹو محمد یونس چانڈیو س،ڈی آئی جی ساتھ پاکستان ریلوے پولیس کراچی شہزاد اکبر ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ عمرشاہد حامد ،گریڈ20کے افسر عبداللہ شیخ ،ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی محمد نعمان صدیقی ،ڈی آئی جی ایسٹ کراچی ثاقب اسماعیل میمن ، ڈی آئی جی ساتھ کراچی جاوید اکبر ریاض ،ڈی آئی جی سپیشل برانچ نعیم احمد شیخ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی کراچی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مقصود احمد ، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال احمد ارسلان ملک ، ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ پنجاب ضعیم اقبال شیخ ، آر پی اوملتان سید خرم علی ، آر پی او شیخوپورہ انعام وحید خان ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر، ڈی آئی جی ہیڈکوآرٹر پنجاب محمد زبیر دریشک اور آر پی اومالاکنڈ عبدالغفور آفریدی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے جن 12افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے، ان میں سیکرٹری منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب علی طاہر، کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم ، کمشنر سرگودھا فرح مسعود، سیکرٹری جنگلات وماحولیات کے پی کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسلام زیب ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سندھ سید حسن نقوی ،جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن راولپنڈی نورین بشیر ، چیف سی ای او پی پی ایچ آئی زاہد علی عباسی ، ایم ڈی واپڈا لاہور خالد سلیم ، سیکرٹری فنانس پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتحار علی ساہو،سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ خالد حیدر شاہ ، سیکرٹری مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کاظم حسین جتوئی اور سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا عاطف رحمان شامل ہیں ۔

Explanation of PAS-BS-20Explanations of PSP-BS-20

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker