آزاد کشمیراہم خبریںتازہ ترین

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،غیرسرکاری غیر حتمی نتائج جاری

 

مظفر آباد(آئی پی ایس)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو 2 اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حویلی کہوٹہ کی 12 یونین کونسلز میں سے 10 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق صرف ایک نشست پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی، ن لیگ 5 اور پیپلز پارٹی 4 نشستیں لے گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی۔ ان کی یو سی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کئے ۔

راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے۔

یوں مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولا کوٹ میں بھی میئر اپوزیشن سے ہوگا، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ضلع باغ میں اپنا کونسل چیئرمین منتخب کرانے کےلئے تیار تھی جہاں ک±ل 28 نشستوں میں سے پی ٹی آئی نے تقریباً 12 نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسلم کانفرنس (ایم سی) نے 4، پاکستان پیپلزپارٹی نے 3 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں اور آزاد کشمیر جمعیت اسلام ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اس کے علاوہ 4 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق سدھنوتی ڈسٹرکٹ کونسل کی 19 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 11، مسلم لیگ (ن) نے 4، آزاد امیدواروں نے 2 اور آزاد کشمیر جمعیت علمائے اسلام نے ایک نشست حاصل کی جبکہ مزید ایک نشست کے نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میونسپل میں پی ٹی آئی نے 8 میں سے 5 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 اور (ن) لیگ ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker