اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ :انتخابات ملتوی کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سپریم کورٹ پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کیس کی چوتھی سماعت آج پھر ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں ۔

گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر ،الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان آج بھی دلائل جاری رکھیں گے جبکہ نگران حکومتوں اور گورنر کے پی کے کے وکیل بھی دلائل دیں گے۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی سمیت دیگر فریقین کے وکلاء بھی دلائل دیں گے ۔

گزشتہ روز وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 224 کےتحت الیکشن 90 روز میں ہونا ہیں ، انتخابات کیلئے آئین میں سازگار ماحول بھی ہونا ضروری ہے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا، سیکورٹی اور فنڈز کی صورتحال کے باعث الیکشن کی نئی تاریخ آٹھ اکتوبر دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن راستہ نہیں ڈھونڈ سکتا تو ہم ڈھونڈ لیں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز سماعت کے دوران ریمارکس پر وضاحت کر دی، اپنے تین چار کے فیصلے پر قائم ہوں، سپریم کورٹ کے اندرونی معاملے پر ریمارکس کورٹ رولز سے متعلق تھے، چار ججز نے پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کیں۔

سپریم کورٹ نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی طلب کر لی ہے ۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے حالات کب تک بہتر ہونے پر بھی جواب مانگ لیا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker