اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب ، کے پی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے تیسری سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، ہر ادارے کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، انتخابات تاخیر سے ہوئے تو بحران مزید بڑھے گا۔

گزشتہ روز اٹارنی جنرل نے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی ، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ وہ انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کرے، ملک میں دہشت گردی کا مسئلہ 90 کی دہائی سے ہے، بینظر بھٹو کی شہادت کے باوجود انتخابات ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں بھی انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے تو انتخابات کی تاریخ کا کیا ہوگا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ازخودنوٹس کیس میں عدالتی فیصلہ کتنے ارکان کا ہے یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 25 مارچ کو پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker