اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

آج سے تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں،12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چھ دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کو بھی جامعات میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ماہ 16ستمبر سے تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی میں بیماری کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلوں کا کہا تھا۔ اب آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker