اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کو(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاونٹس کی دستاویزات تک رسائی مل گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے مالی گوشواروں اور ریکارڈ تک رسائی مل گئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنادیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقف کو الیکشن کمیشن میں شکست ہوئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود گڑھے میں گر گئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکانٹ ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی اکانٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ تمام حقائق سامنے آئیں جو مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی قوم سے چھپا رہے تھے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کے جعلی اکاونٹس سامنے لائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو التوا کے پیچھے چھپ جاتے تھے، اب بھاگنے نہیں دینگے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ریکارڈ کا جائزہ لیکر سکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، ہمارے فنانشل ایکسپرٹس دونوں جماعتوں کے اکانٹس کا جائزہ لیں گے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپنے اکاونٹس میں کروڑوں روپے جمع کرانے والے لوگ کون ہیں؟ جب چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اکانٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہیں، چارٹرڈ اکانٹنٹ فرم اور ہم سے ن لیگ اپنے اکانٹس چھپانا چاہتی ہے، ن لیگ مافیا سے اپنے مفادات کیلئے پیسے لیتی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اب معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹس ہیں، نواز شریف کے اکاونٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے، ہم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، اپوزیشن کے پارٹی اکانٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاونٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker