اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

8اکتوبر 2005 کا تباہ کن زلزلہ، 16 برس بیت گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 16 برس بیت گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مرکزی دعائیہ تقریب سے خطاب کیا۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ 8اکتوبر کے زلزلہ میں امداد کیلئے پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج خراج تحسین کی مستحق ہیں،ہم ان تمام ممالک اور تنظیموں کے شکر گزار ہیں جو مشکل کی گھڑی میں ہماری مدد کو پہنچے۔اسلام آباد میں بھی 2005 کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب میں مارگلہ ٹاور کے باہر جاں بحق افراد کے ورثا اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے۔راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ سائرن بھی بجایا گیا۔جبکہ بالاکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول میں شہدا زلزلہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔8اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے۔8اکتوبر کے زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا، زلزلے سے خیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تباہ کن زلزلے سے بالاکوٹ کا95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد ، باغ، ہزارہ اور راولاکوٹ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔8اکتوبرکے زلزلے سے 28لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے تھے، اس زلزلے میں مظفرآباد کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ مظفر آباد میں مکانات، اسکولز، کالجز، دفاتر، ہوٹلز، اسپتال، مارکیٹیں، پلازیملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔بالاکوٹ شہدائے زلزلے کی 16ویں برسی کے موقع پر مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی اسکول بالاکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں قرآن خوانی میں اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔دعائیہ تقریب میں تحصیل انتظامیہ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker