اہم خبریںصحت

ڈریپ کا غیر معیاری ادویہ ساز کمپیوں کے خلاف بڑا ایکشن ،لائسنس منسوخ

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا غیر معیاری ادویہ ساز کمپنیز کے خلاف بڑا ایکشن ،ہومیو، ہربل،نیوٹراسوٹیکل ادویہ ساز دو کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردیے ۔ذرائع کے مطابق کونویل لیبارٹریز، ویلکنز فارما کے پیداواری، درآمدی لائسنس منسوخ کردیے گئے ، کمپنیز غیر معیاری ادویات کی تیاری میں ملوث پائی گئی تھیں، ڈریپ کی کمپنیوں کو پیداوار اور ترسیل فوری روکنے کی ہدایت کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ کی کمپنیز کو دوا سازی کے لائسنس واپس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ،ڈریپ نے لائسنس منسوخی سے قبل کمپنیوں کو شوکاز جاری کئے تھے، دوا ساز کمپنیاں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد، سوات میں قائم تھیں، دوا ساز کمپنیز گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔ذرائع کے مطابق لائسنس ڈریپ پشاور کی رپورٹ کی روشنی میں کینسل کئے گئے ہیں، ڈریپ انلسٹمنٹ ایویلوایشن کمیٹی نے لائسنس منسوخی کی سفارش کی، ڈریپ نے خفیہ اطلاع پر کمپنیز کے پیداواری یونٹس کی انسپکشن کی، کمپنیز کے لائسنس صحت عامہ کے مفاد میں کینسل کئے گئے ہیں، کونویل لیبارٹریز کیپسول، گولی، سیرپ،سسپنشن، ساشے تیار کرتی تھی،کونویل لیبارٹریز کے پیداواری یونٹ کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، کونویل لیبارٹریز میں ادویہ سازی ناگفتہ بہ ماحول میں جاری تھی، کونویل لیبارٹریز نے ڈریپ کے کوالٹی و سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی کی، ویلکنز فارما تکنیکی سٹاف کی غیر موجودگی میں ادویہ سازی کر رہی تھی، ویلکنز فارما نے ڈریپ کے کوالٹی و سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker