اہم خبریںپاکستانتجارت

ڈالر ریکارڈ سطح پر ،اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، اربوں ڈوب گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سبسڈی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد جہاں اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کے بادل چھائے رہے وہیں ڈالر بھی 194 روپے کی سطح عبور کرگیا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس پر تھا تاہم جلد ہی 806 اعشاریہ95 پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی، 10 بجے انڈیکس ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 375 اعشاریہ39 پر آگیا، 100 انڈیکس میں 2 اعشاریہ55پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری دن کا اختتام 81914 پوائنٹس یا 1 اعشاریہ 88 فیصد کمی کے ساتھ ہوگیا۔
دریں اثنا روپے کے مقابلے امریکی ڈالر نئی بلندیاں سر کرنے میں مصروف ہے، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر 194 روپے ہوگیا، تجزیہ کاروں نے ملک کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker