اہم خبریںپاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول

اسلام آباد ، وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اورلیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ان تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے، جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان ہوگا۔اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker