سی ڈی اے میٹروکارپوریشن کے زیر اہتمام ڈینگی بچائو کمپین شروع

dengui spray

سی ڈی اے میٹروکارپوریشن کے زیر اہتمام ڈینگی بچائو کمپین شروع
اسلام آباد(آئی پی ایس )کورونا کیسز میں کچھ کمی آنے کے بعد ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 1403 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد میں 61 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں میں مجموعی طور پر 937 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔سی ڈی اے میٹروکارپوریشن کے زیر اہتمام ڈینگی بچائو کمپین شروع کردی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی زیر نگرانی ریڈ زون اور بھارہ کہو کے علاقوں میںڈینگی کی روک تھام کیلئے سپرے کئے گئے،خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور تنبیہ کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں