اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تعیناتی،تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے،

 

سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں، نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے، عمران خان کے خلاف سائفرکا حکومتی بیانیہ اس کےحق میں گیا۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے 15 نومبر تک فیصلے ہو جائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے سر اٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے، حکمران عوام کے گھیرے میں آ گئے ہیں اب بھاگ نہیں سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker