اہم خبریںپنجابعلاقائی

سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے وسینئرصحافی سی آ ر شمسی آہوں اور سسکیوں میں کری روڈ قبرستان میں سپرد خاک

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سینئر صحافی اور سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے چوہدری رحمت اللہ شمسی (سی آر شمسی)کو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں کری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ نے شرکت کی جن میں صحافیوں ،وکلا،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت دیگر لوگ شامل تھے ، ان کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی ان کی رہائش گاہ بروز اتوار بعد نماز عصر پی 1016 اصغر مال روڈ راولپنڈی نزد حیات ولی ہسپتال میں ہو گی۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل چوہدری رحمت اللہ شمسی(سی آر شمسی ) جو کہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے ،نماز جنازہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری ناصر زیدی،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم،سیکرٹری انور رضا فنانس سیکرٹری صغیرچوہدری ،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر،نیئر بخآری ،نرگس فیض ملک،زمرد خان جسٹس ریٹائرڈ عبدالرحمان لوڈ،چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ،ضیا اللہ شاہ ایم پی اے،نہید خان، سی ڈی اے یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین،سنیئر صحافی طارق عثمانی،مبارک زیب ، جاوید بھاگٹ اور صحافیوں وکلا،سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی علاوہ ازیں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور پی ایف یوجے کے سابق سیکرٹری جنرل سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ،غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ سی آر شمسی کی وفات پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے گہرا دھچکا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی تحریک میں سی آر شمسی چمکتا ستارا تھے۔انہوں نے ہر دور میں اپنی جدوجہد جاری رکھی،یہاں تک کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی جدوجہد کرتے نظر آئے۔ حال ہی میں پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد کے باہرہونے والیدھرنے میں بھی وہ موجود تھے۔آر آئی یو جے کی قیادت نے کہا ہے کہ سی آر شمسی اپنی بے مثال اور ان کی صحافت کے لیے لازوال جدوجہد کے باعث اس بات کے حق دار ہیں کہ حکومت پاکستان اعلی ترین ایوراڈ دینے کا اعلان کرے اور میڈیا ورکرز کے لئے ان کی خدمات کا ریاستی سطح پر اعتراف کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker