اہم خبریںپاکستان

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم کی بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف کارروائی

راولپنڈی پولیس کی بلیو ورلڈ سٹی کیخلاف کارروائی ، سات سو سے زائد افراد گرفتار،اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چونترہ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مسلح افراد ہائر کر رکھے ہیں ،بلیو ورلڈ سٹی کا سنو چینل بھی ہے اور وہ لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ہمارا کام ہے مسلح افراد کے خلاف کاروائی اور قبضہ روکنا ہے ،شہریوں کی جان مال اور عزت کو قائم رکھنا اور خوف کی فضا قائم نہ ہونے دینا ،ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے ہمارے اہلکاروں اور گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ،یہاں کوئی جنگل کا قانون نہیں ہے،یہ میرا میسج ان کے لیے کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینے دوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ بلیو ورلڈ سٹی سنو ٹی وی کے ساتھ منسلک ہے، کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ،ہم نے پیمرا اور ایف آئی اے اور ایجنسیز کو بھی کاروائی کو لکھ دیا ہے،چونترہ آپریشن کے دوران ہم نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا اور ملزمان کو گرفتار کیا ،چونترہ میں ملٹری ٹرینڈ فورس ہے،یہ فورس ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے کام کرتے ہیں ،17 آپریشن کے دوران 730 افراد گرفتار جبکہ 350 مقدمات کا اندراج ہوا، 181 کلاشنکوف، 76، رائفل 59 پسٹل، 2361 روند اور 1 ایس ایم جی برآمد ہوئی،اب تک 40 گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوائی گئی ہیں ،ہمارے افسران نے ہاوسنگ سوسائٹیز کو اسپورٹ کیا ان کے خلاف بھی ہم کاروائی کر رہے ہیں ،کسی نے بھی ہاوسنگ سوسائٹی کے کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی ان کے خلاف کاروائی ہو گی ،ہاوسنگ سوسائٹیز میں اپنے دفاع کے لیے قیمتی جانوں کا ضیاع کیا گیا ہے،افغانستان سے لوگوں کو یہاں لانے کے حوالے سے ہم تحقیقات کر رہے ہیں ،ہم نے نار کوٹکس کے حوالے سے بھی کمیونیکیشن کا آغاز کر دیا ہے،ہم نے ایس ایچ او نصیر آباد اور چوکی انچاج حمیداں کے خلاف کاروائی کر دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker