پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 556، سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 644، بلوچستان میں 33 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 408، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 506 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 637 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 332 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 2، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 818، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
افغانستان میں خواتین کو کن کن سزاں کاسامنا سرعام کرنا ہوگا ؟ امیرِ طالبان نے اعلان کردیا
جمعہ, 29 مارچ, 2024
اسلام آباد کو خوبصورت اور سرسبزشہر بنانے کے لیے آئی سی سی آئی، سی ڈی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری
جمعہ, 29 مارچ, 2024
موجودہ حکومت کو ملکی اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مضبوط ارادے کی ضرورت ہے:اعجاز الحق
جمعہ, 29 مارچ, 2024
عدالتی کارروائی میں مداخلت کی شکایت کرنے والے جج صاحبان ماضی میں کہاں تھے؟اکبر ایس بابر
جمعہ, 29 مارچ, 2024
پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی: چینی سفارت خانہ
جمعہ, 29 مارچ, 2024