اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں مزید 3 اموات اور 322 کیسز سامنے آئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کرد یے جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار662 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار148 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 322 کیسز مثبت نکلے، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.86 رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 1043 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 195 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 243 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار479، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار604 اور بلوچستان میں 33 ہزار 444 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار483 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker