اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعت 24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعت 24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج رات 12 بجے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکٹر جی 6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر ایف ٹین فور کی 50،52 اور 53 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28 کو سیل کیا جائے گا،سیکٹر جی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31،35،37،38،42،44 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف ایٹ تھری کی گلی نمبر 5،6،10،11 اور 17 کو سیل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker