اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح22 فی صد پر جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت نے کورونا کا پھیلا ؤروکنے کے لیے 12 علاقوں کی 19 گلیوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز اور مثبت شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یومیہ شرح اب تک بلند ترین سطح پر ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ 19 گلیوں میں کورونا کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ اسلام آباد میں کورونا پھیلا ؤکا سبب بن رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker