پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

سندھ میں خطرناک وائرس نے ڈیرے جمالیے،27ہزار کیسز رپورٹ

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ ملک میں 2ماہ میں کورونا کا بڑا وار سامنے آگیا۔

این آئی ایچ کے مطابق۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے باعث چار مریض جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے 818 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 18 ہزار 305کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ چارسات فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے126 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر