لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک ضروری ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، گندم، گنے اور دیگر فصلیں کاشت کرنے والے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے، کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کاشتکاروں کا استحصال کیا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق دورِ حکومت میں کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔
Related Articles
بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے جبکہ بشریٰ بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیرسٹر گوہر
جمعرات, 18 اپریل, 2024
پاکستان میں کینو لاکی کاشتکاری کےلئے جدید ہارویسٹنگ مشینری متعارف کر وادی گئی
جمعرات, 18 اپریل, 2024