اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سی آئی اے پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، گاڑیوں سے چیزیں لوٹنے والاکارندہ گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)سی آئی اے پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی،پارک شدہ گاڑیوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون وغیرہ لوٹنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف میں متعدد مقدمات درج ہیں اور اشتہاری بھی ہے، ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 13 لیپ ٹاپ، موبائل فون اور اسلحہ برآمد،ملزم پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر چابی سے کھول کر چوری کی واداتیں کرتا تھا،ملزم محمد طلال کے خلاف تھانہ مارگلہ،سہالہ، انڈسٹریل ایریا اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں سابقہ ریکارڈیافتہ ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker