اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر جی بارہ میں واقع مہر آبادی میں سی ڈی اے کے شعبہ سینی ٹیشن اور ایم پی او کی مشترکہ ٹیموں نے ایک بڑا آپریشن سر انجام دیا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ ایم پی او نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کا کام سر انجام دیا، ایم پی او ڈرایکٹریٹ کے بارہ ڈمپرز، لوڈرز اور ایکسویٹر بھی اس آپریشن میں شامل تھے ۔واضح رہے اس سلسلے میں ممبر ایڈمن کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تھیں، یہ آپریشن شعبہ سینی ٹیشن اور ایم پی او کی ٹیموں نے صرف چوبیس گھنٹوں میں مکمل کیا۔
Related Articles
بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے جبکہ بشریٰ بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیرسٹر گوہر
جمعرات, 18 اپریل, 2024
پاکستان میں کینو لاکی کاشتکاری کےلئے جدید ہارویسٹنگ مشینری متعارف کر وادی گئی
جمعرات, 18 اپریل, 2024