اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی جابہ تیلی میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی،درجنوں غیر قانونی گھر مسمار ،10کنال اراضی واگزار ، 4 قابضین گرفتار

اسلام آباد، سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جابہ تیلی میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، سرکاری اراضی پر نئے تعمیر ہونے والے درجنوں غیر قانونی گھر مسمار کرتے ہوئے 10کنال اراضی واگزار کروا لی گئی، 4غیر قانونی قابضین بھی گرفتار کر لئے گئے ۔
ہفتہ کو سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تعطیل کے باوجود اسلام آباد کے نواحی علاقے جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔ جابہ تیلی میں قبضہ مافیا نے ہفتہ وار تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اراضی پر متعدد غیر قانونی تعمیرات شروع کی ہوئی تھی جس کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جابہ تیلی میں بھرپور آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر متعدد گھروں کے لئے زیر تعمیر درجنوں کمرے اور چاردیواریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے 10 کنال سرکاری اراضی واگزار کر لی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے میں ملوث 4 افراد کو تھانے کی پولیس کی مدد سے گرفتار کر کے تھانہ شہزاد ٹائون منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker